Wednesday, December 22, 2004

یو این

بہت بڑی خوشخبری ہے۔ ایبی کو یو این میں نوکری مل گئی! پچھلے سال اس نے مقابلے کے امتحان میں حصّہ لیا تھا۔ ایک سال کے بعد جاکر کامیابی کی خبر ملی اور انٹرویو کے لیے نیو یارک کا بلاوا آیا۔ اس کے ڈیڑھ مہینے بعد آج ویب سائٹ پر نتائج کا اعلان ہوا۔ اتنے انتظار اور تحمّل کا عمدہ صلح ملا۔

سوال یہ کھڑا ہوتا ہے کہ اگر ایک تنظیم کو ملازمین کے چناؤ میں سال سے زیادہ کی مدّت درکار ہے تو وہ دنیا کے اہم مسائل حل کرنے میں کتنی موئثر ثابت ہوگی؟ یو این کو تو سنگین ترین حالات کا سامنا پڑتا ہے۔ قحت، جنگ، نسل کشی وغیرہ۔ امّید ہے کہ ایسی صورتوں میں تیزی سے کام ہوتا ہوگا۔

ظاہر ہے اتنے سخت مقابلے میں کامیابی حاصل کرنا کوئی عام بات نہیں۔ ہر سال امتحان میں پاس ہونے والوں کی تعداد صرف چند فیصد ہوتی ہے۔ میرا تو سر فخر سے آسمان سے باتیں کر رہا ہے۔ ایک عرصے سے ایبی کا الزام ہے کہ میں اس کے ذریعے اپنے خواب جی رہا ہوں۔ واقعی، مجھے یو این کے مقابلے کے امتحان میں بیٹھنے کا بہت شوق ہے۔ لیکن افسوس کہ پاکستانیوں کے لیے امتحان میں شرکت کئی سالوں سے بند ہے۔ تو اگر ایبی کی کامیابی سے میں بے پناہ مسرّت حاصل کر رہا ہوں تو کوئی ایسی بری بات نہیں۔

تبصرے  (13)

Blogger Kunwal

Oh wow!!!! Mubarak ho!! Bachpan se mera khwab hai UN mein kaam karne ka. Mere khayal mein UN se behtareen organization mil hi nahiN sakti job ke liye. Congratulations!

6:27 AM  
Blogger Kunwal

actually that has motivated me to work even harder at my thesis now. thank you ;) (all my thesis material is borrowed from UNIDO).

6:35 AM  
Blogger ضیا

شکریہ کنول! افسوس کہ امریکہ جیسے ممالک میں یو این کی کوئی قدر نہیں۔

6:53 PM  
Blogger TrancePorted

zia, can you tell me how to write urdu over html

6:43 PM  
Blogger Asma

Assalamo alaykum w.w.!!

Well, congrats to "Abby" ... is it u... or someone else??? Some one else ... as far as i can infer! Well, UN jobs offer very handsome packages ... that's the biggest advantage over anyother job in the world !

Well, apart from making issues UN is doing nothing ... [i'm talking on political lines not about the aids and reliefs]!!! Well... best wishjes to Abby and to u too ... for future!
wassalam n Allahhafiz

3:15 PM  
Blogger ضیا

زیک کا یہ پوسٹ خاصہ مفید ہے۔
http://www.zackvision.com/weblog/archives/entry/000684.html

3:43 PM  
Blogger ضیا

شکریہ اسماء۔ آپ کا اندازہ درست ہے۔ ایبی اور میں دو مختلف انسان ہیں۔ وقعی یو این کے چارٹر کا جو بنیادی مقصد تھا (یعنی جنگ سے بچاؤ( وہ تو پورا نہیں ہو پایا۔ لیکن فلاحی کاموں میں یو ایں سرِ فہرست ہے۔

تنخواہ کے بارے میں آپ کا خیال درست نہیں۔ عام کارپوریٹ نوکری کے مقابلے میں یو این میں تنخواہ خاصی کم ہوتی ہے۔

3:49 PM  
Blogger Kunwal

تنخواہ کم ہوتی ہے؟ یہاں تو کافی زیادہ ہے۔

well unless you own your own profitable business or are some doctor, lawyer, etc where you earn more. But yes, I heard in American corporations you are supposed to get a high salary (can't imagine it, though). But money is not important anyway, it's the prestige that counts (IMHO).

1:31 PM  
Blogger Asif

کہاں ہیں حضرت؟؟ لکھنا وکھنا چھوڑ چھاڑ دیا کیا؟ :)

2:52 PM  
Blogger ضیا

آصف میاں، کراچی سے آداب۔ جواب تازہ پوسٹ میں موجود ہے 

6:41 AM  
Blogger ضیا

آپ نے بالکل درست فرمایا اسماء۔ پیسوں کی بھلا کیا پروا، اصل خوشی تو عزّت سے ملتی ہے۔ میں تو تجربے کی بنیاد پر حقیقت بیان کر رہا تھا۔ کم از کم ٹیکنالوجی کہ شعبے میں تنخواہیں یو این سے زیادہ ہوتی ہیں۔

6:48 AM  
Blogger Kunwal

ویسے میرے کمینٹ میں میں نے اپنا نام ہی استعمال کیا تھا۔ لیکن کوئی بات نہیں :)

8:12 AM  
Blogger ضیا

اف یہ مجھ سے کیا غلطی ہو گئی۔ معاف کر دیجیے گا کنول!

2:38 PM  

تبصرہ کیجیے

کیفے حقیقت