Wednesday, February 09, 2005

بیٹ مین بگنز

چند دنوں پہلے میں نے آنی والی فلم بیٹ مین بگنز کا ٹریلر دیکھا۔ اس بلاگ کو پڑھنے والے میرے بیٹ مین کے جنون سے بخوبی واقف ہوں گے۔ پچھلی چند بیٹ مین فلموں کا تجربہ اتنا اچّھا نہیں رہا اس لیے نئی فلم سے میری توقعات کوئی خاص نہیں۔ لیکن دو باتیں مثبت ہیں۔


  1. جوئیل شوماکر جیسے گھٹیا ڈائرکٹر کی چھٹّی کر دی گئی ہے۔ ویسے تو یہ بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔ کمال ہے، اس شخص نے بیٹ مین جیسی مضبوط فرینچائز کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ نئے ڈائریکٹر کِرس نولن ہوں گے۔ جن کی مشہور ممنٹو فلمسازی کا شاہکار ہے۔
  2. ویل کلمر اور جارج کلونی جیسے غیر یقینی بیٹ مینوں کے بعد ایک نیا چہرا بروس وین کا کردار ادا کرے گا: کرسچن بیل، جو ایسا جانا پہچانا نام نہیں۔ مائیکل کیٹن جیسا کام تو شاید نہ کر پائیں لیکن ان سے پھر بھی اچّھی کارکردگی کی توقع ہے۔

اگر مجھ سے پوچھا جاتا تو میں وارنر برادرز کے اہلکاروں کو مشورہ دیتا کہ فرینک ملر کو اس فلم میں شامل کریں۔ ان کی بیٹ مین: ائیر ون کا مرکزی خیال بھی بیٹ مین بگنز سے ملتا جلتا ہے۔ یا پھر ٹاڈ مکفارلین۔ حالانکہ سپان کی فلمبندی اتنی خاص نہیں تھی، لیکن پھر بھی کوئی ایسا فنکار جس کا تعلق ڈی۔سی کامکس کی دنیا سے رہا ہو۔

شاید ایک کمرشل فلم سے اتنی امّیدیں وابستہ کرنا فضول ہے۔ اسٹودیو صرف پیسے کی زبان سمجھتے ہیں۔ ان کے نزدیک فن کی کیا قدر؟

تبصرے  (1)

Blogger Kunwal

جب میں چھوٹی ہوتی تھی تو ہمیشہ بیٹ مین کے سیریز ٹی وی پر دیکھتی ہوتی تھی۔ بہوت پسند تھے مجھے۔ لیکن یہ جو فلمیں بنائی گئیں اتنی بری تھیں کہ اب شوق ہی نہیں رہ گیا۔ خیر، آپ اتنے بڑے فین ہیں، آپ کو اپنے گھر ایک بیٹ فون رکھنا چاہیۓ

5:41 PM  

تبصرہ کیجیے

کیفے حقیقت