Wednesday, March 09, 2005

دی ایل ورڈ

بِٹ ٹورنٹ اور ازیوریس کی عنایت سے میں آجکل دی ایل ورڈ کا پہلا سیزن گھر بیٹھے دیکھ رہا ہوں۔ کمال کا ڈرامہ سیریل ہے۔ اتنے سارے مضبوط زنانہ کردار ٹیلیویژن پر دیکھنے کو کم ہی ملتے ہیں۔ اس ڈرامہ میں سب کچھ ہے: جزبات، ہنسی مزاق، عشق و محبّت، اور ظاہر ہے، امریکہ جدید میں ایک ہم جنسی عورت ہونے کے مسائل پر سنجیدہ تبصرہ۔ دنیا کا نقشہ اتنا مکمل ہے کہ دیکھنے والے کو مردوں کی غیرحاضری محسوس ہی نہیں ہوتی۔ تیسرے درجے کے سطحی پروگراموں (جس میں امریکی ٹیلیویژن کی تقریبا تمام پیداوار شامل ہے) کے مقابلے میں دی ایل ورڈ ہمارے زمانے کا شاہکار ہے۔

تبصرے  (2)

Blogger Kunwal

یہ کیسی ویب سائٹ ہے؟

"We at Showtime Online express our apologies; however, these pages are intended for access only from within the United States."

8:16 PM  
Blogger ضیا

نہایت نامعقول لوگ ہیں یہ شوٹائم والے۔ شکریہ، کنول۔ میں نے لنکس بدل دیں ہیں۔

4:05 PM  

تبصرہ کیجیے

کیفے حقیقت