Wednesday, March 09, 2005

ناکام انٹرنیٹ تلاش

مجھے پتہ نہیں تھا کہ لوگ اردو میں بھی سرچ انجنز کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن یہ میری ہی نادانی تھی۔ جیسے جیسے اردو کا انٹرنیٹ پر استعمال بڑھتا جارہا ہے، ظاہر ہے کہ لوگ گوگل اور یاہو وغیرہ کا استعمال بھی اردو میں کر رہے ہیں۔ اس بلاگ پر جن الفاظ کی تلاش میں لوگ پہنچتے ہیں، وہ یہ ہیں:

تبصرے  (2)

Blogger Danial

قریبا چھ مہینے پہلے آصف بھائی، اعجاز بھائی اور میرے درمیاں اسی موضوع پر مکالمہ ہوچکا ہے۔ میرا یہ کہنا تھا کہ اردو کے موجودہ فونٹ بلکہ صرف ٹاہوما بھی اردو کی ویب پر ترویج کے لئیے بہت کافی ہے۔ دراصل بات سادی سی ہے کہ اگر آپ کے پاس اردو میں مواد ہوگا تو یقینا لوگ سرچ بھی کریں گے۔ ویسے اس ضمن میں گوگل کی مستقبل بینی کی داد دینی پڑے گی کہ وہ اس وقت سے اردو سرچ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں کہ جب اتنے اردو ذرائع موجود بھی نہ تھے۔ اردو کی مزید ترقی کے لئیے ضروری ہے کہ لوگ موجودہ ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اسطرح جب ڈیویلپرز کو یہ احساس ہوگا کہ اردو کی پذیرائی کرنے والے صارف موجود ہیں تو یقینا وہ اس سلسلے میں مزید کوششیں کریں گے۔ آج ہمارے پاس بہتریں فونٹ نہیں ہے تو کیا ہوا کل ضرور کوئی نہ کوئی اس ضرورت کا احساس کرتے ہوئے ایک بہتر فونٹ بنانے کو کوشش کرے گا۔ بس ضرورت اس بات کی ہے ہم لوگ اردو استعمال کرتے رہیں۔ میرے بلاگ پر کافی لوگ اردو سیکس اسٹوریز اور آپ یقین نہیں کریں گے کہ لفظ شترمرغ کی تلاش میں کئی لوگ میرے بلاگ پر آتے ہیں حالانکہ وہاں شترمرغ محض ایک مثال کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

4:18 PM  
Blogger ضیا

شکریہ داینیال آپ کے تفصیلی تجزیے کا۔ ویسے کتنی اچھی بات ہے کہ ہمارے دیکھتے دیکھتے ہی اردو بلاگز وغیرہ میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔ یہاں اردو وکی کا کردار قابلِ ذکر ہے۔

6:34 PM  

تبصرہ کیجیے

کیفے حقیقت