گمشدہ فرد
اگر آپ اس بلاگ پر باقاعدگی سے آنے والے چار یا پانچ افراد میں سے ایک ہیں تو یقینا میری گمشدگی سے واقف ہوں گے۔ کاش کہ اس گمشدگی کا کوئی دلچسپ سبب ہوتا۔ میں کہ پاتا کہ میں روانڈا میں گوریلوں پر رسیرچ کررہا تھا۔ یا کہ جنوبی امریکہ کے کسی مارکسسٹ گروہ نے مجھے یرغمالی بنا لیا تھا۔ افسوس کہ حقیقی سبب نہایت معمولی ہے۔ شادی کے بعد جب میں اور ایبی کراچی سے لوٹے تو اپنے انٹرنیٹ کنیکشن کو مرگ شدہ پایا۔ پھر کام میں ایسا الجھے کہ اسے صحیح کرانے کی فرصت ہی نہ ملی۔ بالاخر کل کیبل کمپنی سے ایک صاحب آئے اور دنیا سے ہمارا رابطہ بہال کرگئے۔ تو اب میں بلاگ کو توجہ دینے کی پوری کوشش کروں گا۔


تبصرے (3)
welcome back to blog
بخیر آمدید۔ خوش آمدید
میں نے سوچا آپ نے شاید بلاگ کرنا ہی چھوڑ دیا۔ ویلکم بیک!۔
تبصرہ کیجیے
کیفے حقیقت